اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پی ٹی اے نے شہریوں کو فیک کوریئرسروسز کے پیغامات سے متعلق خبردار کیا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری انتباہ میں خبردار کیا گیا ہےکہ شہری کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے موصول پیغامات سے ہوشیار رہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ کوریئر سروسز نمائندہ فون کال کرکے ویریفکیشن کوڈ سے متعلق معلومات طلب کرتا ہے۔
شہری ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپس سے موصول کوئی بھی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
پی ٹی اے کے مطابق یہ کوڈ آپ کے اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل شناخت تک غیر مجاز رسائی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ مستند کوریئر کمپنیاں صارفین سےکسی قسم کے کوڈ سے متعلق معلومات طلب نہیں کرتیں۔
جہلم ویلی کارہائشی مغوی 2 ماہ بعد کچے کے علاقے سے بازیاب،سکیورٹی اداروں، میڈیا سے اظہار تشکر