اسلام آباد میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور بغیر ایم ٹیگ کسی گاڑی کو وفاقی دارالحکومت میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کے نفاذ اور پارکنگ میٹرز کی تنصیب پر بھی اتفاق کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد میں روزانہ آنے اور جانے والی گاڑیوں کا سروے کیا جائے گا اور زیادہ رش والی جگہوں پر پارکنگ چارجز بھی زیادہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت مسترد، ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول عبدالغفار قریشی گرفتار
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے تحت شہری موبائل ایپ یا آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے پارکنگ فیس ادا کر سکیں گے۔ اس مقصد کیلئے موبائل ایپ یا کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔