ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت مسترد، ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول عبدالغفار قریشی گرفتار

ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول سروسز عبدالغفار قریشی کو عبوری ضمانت مسترد ہونے پر ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عبدالغفار قریشی حالیہ دنوں مظفرآباد میں زیر بحث ایک زبان زد عام اسکینڈل میں گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انہیں بھی ملوٹ قرار دیا۔جس پر وہ نامزد کیے گئے تھے، جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوا۔ انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی، تاہم آج سماعت کے دوران عدالتِ عالیہ نے ان کی ضمانت مسترد کر دی۔

عدالتی فیصلے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں احاطۂ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ اس واقعے پر سرکاری سطح پر کوئی باضابطہ بیان تاحال جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق کیس کی تحقیقات مزید وسعت اختیار کر سکتی ہیں۔اس کیس میں اعلیٰ آفیسران اور سیاست دانوں کے نام بھی لیے جا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

عبدالغفار قریشی محکمہ سروسز خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

Scroll to Top