ناروے سے ایتھلیٹ اوما ٹروئیس کشمیر میراتھن کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

کشمیر میراتھن 2025 کے سلسلے میں ایتھلیٹس کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ناروے سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ Oma Truis اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ دورانِ سفر انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک 150 سے زائد ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ جاپان کے لوگ اور ملک پسند آئے، اس کے بعد میکسیکو اور پھر اپنا ملک ناروے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے اس سفر کے بعد اپنی پسندیدہ ممالک کی فہرست میں کشمیر کو بھی شامل کرنا پڑے، تاہم یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

یاد رہے کہ کشمیر کے خوبصورت مقام وادیٔ پرل دریک، راولاکوٹ میں پہلی انٹرنیشنل کشمیر میراتھن کا آغاز 27 جولائی کو ہو گا، جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

Scroll to Top