اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل ) مظفرآباد،راولپنڈی ، کراچی ، لاہور ، اسلام آباد،پشاور کی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشنز کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافے کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 171 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 12 ہزار 842 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 424 ڈالر ہو گئی۔
آزادکشمیر : مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ، الرٹ جاری