آزاد کشمیر: ظاہر لطیف سلہریا کا بارش متاثرین کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ظاہر لطیف سلہریا نے حالیہ شدید بارشوں سے مختلف علاقوں میں ہونے والی تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامی ادارے متاثرہ افراد کو فوری ریلیف اور بحالی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مون سون کی بارشوں کی شدت سے گھروں، سڑکوں اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور عوام کو بنیادی ضروریات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں متاثرہ عوام کو تنہا نہ چھوڑے اور ان کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے۔

ظاہر لطیف سلہریا نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ریلیف کیمپ قائم کیے جائیں، خوراک، ادویات اور صاف پانی مہیا کیا جائے، جبکہ مزید نقصان سے بچاؤ کے لیے نکاسی آب اور صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سیاست کی نہیں بلکہ خدمت کی ضرورت ہے اور تمام سیاسی و سماجی طبقات کو متاثرہ افراد کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما پر غداری کا الزام لگا دیا

Scroll to Top