ظہیر احمد مغل پی ٹی آئی لیپہ ویلی کے چیف آرگنائزر مقرر

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر کارکن ظہیر احمد مغل کو حلقہ ایل اے-33 (لیپہ ویلی) کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔ پارٹی کارکنان کی جانب سے اس تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی گئی ہے۔

اس موقع پر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور ممبر ضلع کونسل فیصل جاوید مغل نے اپنے خصوصی بیان میں ظہیر احمد مغل کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان سے وفاداری اور تحریک انصاف سے وابستگی کی علامت ہیں۔ ان کی ثابت قدمی آنے والے کارکنان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظہیر احمد مغل کی خدمات پارٹی کے لیے ہمیشہ نمایاں رہی ہیں اور وہ ان شاء اللہ اسی جذبے کے ساتھ آئندہ بھی تحریک انصاف کے نظریات کی خدمت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہینز کے دورہ انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز،پہلے ون ڈے میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو ہرادیا

فیصل جاوید مغل نے آخر میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ظہیر احمد مغل کو مزید عزت، صحت اور استقامت عطا فرمائے۔

Scroll to Top