مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)کمپیوٹنگ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام پْروقار تقریب کا انعقاد ، تقریب میں فیئر ویل پارٹی اور سرٹیفکیٹ ڈسٹری بیوشن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ٹیوٹا کے بیچ 3 اور بیچ 4 کے کل 84 کامیاب طلبہ و طالبات کو ڈپلومہ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم ڈی کمپیوٹنگ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی چوہدری بابر تھے۔
جنہوںنے فارغ ہونے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا “یہ کامیابی آپ کے سفر کی پہلی سیڑھی ہے، آخری منزل نہیں۔سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا جو سیکھتا ہے، وہی جیتتا ہے ۔
انہوں نے ان والدین کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے ادارے پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ساتھ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ مستقبل میں نہ صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی بلکہ دیگر جدید شعبہ جات میں بھی کورسز متعارف کروا رہا ہے تاکہ ہمارے طلبہ بین الاقوامی سطح پر بھی مقابلہ کر سکیں
چوہدری یٰسین کی دبنگ انٹری ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما پیپلزپارٹی میں شامل