گڑھی دوپٹہ:بڑی واردات،نامعلوم افراد فرینڈ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قیمتی سامان لے اُڑے

گڑھی دوپٹہ ( کشمیرڈیجیٹل) تھانہ حدود گڑھی دوپٹہ میں گزشتہ شب چوری کی ایک بڑی واردات پیش آئی، نامعلوم افراد فرینڈ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دفتر سے قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور ادارے کے دفتر سے دس عدد کمپیوٹرز، دس ایل سی ڈیز، ایک سکینر اور ایک پرنٹر رات کی تاریکی میں چرا کر لے گئے۔

چوری شدہ سامان کی مالیت تقریباً 20 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔فرینڈ انسٹیٹیوٹ گڑھی دوپٹہ کا واحد ادارہ ہے جو نوجوانوں کو ٹیکنیکل تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

اس ادارے سے اب تک ہزاروں طلبہ فنی تربیت حاصل کر کے مختلف شعبہ جات میں روزگار حاصل کر چکے ہیں۔ عوامی حلقوں نے اس واردات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر اور انسپکٹر جنرل پولیس اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ادارے کی انتظامیہ نے پولیس سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چوری شدہ سامان جلد بازیاب نہ ہوا تو علاقہ کے درجنوں طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

کمزور پاسورڈ سے 158 سال پرانی کمپنی تباہ ، 700 ملازمین فارغ

Scroll to Top