کامسر پر لینڈ سلائیڈنگ، نیلم شاہراہ بند، ہزاروں افراد محصورہو گئے

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) کامسر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ نیلم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے، جس کے باعث مظفرآباد سے نیلم ویلی جانے اور وہاں سے آنے والے ہزاروں افراد راستے میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ صبح کے وقت ہوئی، جس کے نتیجے میں سڑک کا ایک بڑا حصہ ملبے تلے دب گیا۔ متاثرہ مقام پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ مسافر سڑک کھلنے کے انتظار پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد و مقبوضہ کشمیر میں آج سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک کی بندش سے نہ صرف سیاح متاثر ہوئے ہیں بلکہ مقامی افراد کو بھی اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل میں دشواری کا سامنا ہے۔ متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں سڑک کی بحالی میں سست روی کے باعث خواتین اور بچے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ تاہم بحالی کے وقت کے بارے میں تاحال کوئی  اعلان نہیں کیا گیا۔

Scroll to Top