میاں عبدالوحید

آئندہ پیپلز پارٹی دوتہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی ،میاں عبدالوحید : بالائی نیلم کا طوفانی دورہ

نیلم(کشمیرڈیجیٹل نیوز)وزیر قانون انصاف وپارلیمانی امور میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ سب ڈویژن انتظامیہ کے احترام کارشتہ اس وقت تک قائم رہے گا جب تک نیلم کے عوام کو بلاتخصیص انسان سمجھیں  گے ۔

میاں عبدالوحید نے کہا کہ سرگن کی بجلی پر پہلاحق اہل سرگن کا ہے متعلقہ محکمہ حقوق اہل علاقہ تک پہنچائیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر کو ہائیڈل پاور پراجیکٹ سرگن کی حالت زار کیخلاف خطہ لکھ دیاہے ۔ نیلم کیلئے 13 ٹاور منظور ہوئے ہیں جلد رپوش علاقوں کوسروس مہیاکریں گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرقانون میاں عبدالوحید کو عدالتی فیصلے پر تنقید مہنگی پڑ گئی،وضاحت طلب

انہوں نے کہا کہ میں حادثہ کی پیدوار نہیں امید ہے ڈیڈ لائن دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ محکمہ جنگلات، محکمہ مال اور پولیس قبلہ درست کرے۔ میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی دوتہائی اکثریت سے حکومت بنانے میں کامیاب ہو گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ االیکشن سے ایک سال قبل عوا م کاسیلاب پاکستان پیپلزپارٹی کے میناروں سے ٹکرارہاہے ۔ آمدہ انتخاب میں پی پی تنہا حکومت بنائے گی کسی اتحاد کی ضرورت نہیں ہے ۔ حلقہ 25 نیلم ون سے جوق درجوق پیپلزپارٹی میں شمولیت پر کارکنان اور نئے آ نے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ گھموٹ کیلئے 5 کلومیٹر سڑک اور سرگن کھیلوں کاگراؤنڈ تعمیر کریں گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جو کہا دن کی روشنی میں کر دکھایا، میاں عبدالوحید

ان خیالات کااظہار انہوں نے بالائی نیلم دورے کے بعد شاردا میں ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بالائی وادی کا 10 روزہ دورے میں بے پناہ محبت ملی ہے ۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے ہزاروں کارکنوں نے خاندانوں سمیت پی پی میں شمولیت کی ہے۔ ان کاکہناتھا کہ بالائی نیلم کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے ۔ ہم نشین کولیکشن سے سرگن کی اہم ضرورت پوری ہو گی ۔

وزیر قانون انصاف وپارلیمانی امور میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے اپر نیلم، سرگن، کیل، شونٹھر، لوئر گریس، اپریس گریس سے دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر پی پی پی میں شمولیت کی ہے جولائق تحسین ہے۔

ہمارے دیرینہ کارکنان ڈسٹرکٹ کونسلر میاں بنیامین، صدر یونین کونسل شاردا عارف ؐان لوکل کونسلر محمد افضل سید صادق حسین شاہ ، نذیر دانش ایڈووکیٹ ، خورشید منگتا ، چوہدری ارشاد، بشارت لون ، بشیر ملک ، مشتاق خان سواتی ، سردار مقصود ایڈووکیٹ ، حوالدار ادریس ، جاوید اسلم ،علی اصغرکیل سیری اورسیاسی وسماجی رہنما انوار الحق سمیت تمام کارکنان نے سخت محنت کی جس کی وجہ سے آج ہزاروں کارکنان ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہم ان کاشکریہ اداکرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کو کہا ہے سیاسی جماعت بنائیں،عوام مینڈیٹ دیتے ہیں تو ہم ویلکم کرینگے ،میاں وحید 

قوم کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ آئندہ سال پی پی حکومت بنائے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ حلقہ 25 نیلم ون سے الیکشن لڑنے کافیصلہ حتمی ہے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں ہمارے قافلے میں شمولیت پر مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ دورے کے دوران کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔ تحصیل شاردہ کے یونین کونسلز ہاء اور وارڈ سطح کی تنظیم سازی کی ہے جومقامی اعتماد کاعصر ہے۔

Scroll to Top