عیادت

وزیر داخلہ وقار احمد نور کا ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کا دورہ : حافظ اظہر رضا کی عیادت

بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)موسٹ سینئر وزیر داخلہ آزاد کشمیر کرنل (ریٹائرڈ) وقار احمد نور کی ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر آمد حافظ اظہر حسین رضا کی عیادت کی ان کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز سے بریفنگ لی ۔

کرنل( ریٹائرڈ) وقار احمد نور نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبرکادورہ کیا ۔ ٹریفک حادثے میں زخمی حافظ اظہر حسین رضا کی عیادت کی،حافظ اظہرحسین رضاسابق سینئروزیرحکومت چوہدری طارق فاروق کے پی آر او ہیں جو دو روز قبل بھوتوسیال کے قریب موٹرسائیکل سواری کے دوران بلڈ پریشر کم ہونے سے گر کر زخمی ہوئے تھے تاہم ابھی وہ جلدصحت یاب ہورہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: فتنہ خوارج آزادکشمیر پہنچ چکا ،آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،کرنل ر وقار احمد نور

موسٹ سینئر وزیر و وزیر داخلہ آزاد ریاست جموں کشمیر کرنل (ریٹائرڈ) وقار احمد نورنے زخمی کی جلدصحت یابی کی دعا کی ، نیک خوائشات کا اظہارکیا اس دوران سینئر وزیرنےہسپتال میں طبی سہولیات وسائل و مسائل کاجائزہ لیا ۔ ڈیوٹی ڈاکٹرعثمان مزمل نے سینئروزیر کو بریفنگ دی ۔

سینئروزیر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی انتظامات و دیگر امور کاجائزہ لیا ، میڈیکل عملہ کومزید محنت جاری رکھنے کی ہدایت کی،ہسپتال کے اندر بہتر انتظام ، طبی علاج معالجہ پربریفنگ لی ۔ کرنل (ر) وقار احمد نور نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے ویژن کے مطابق مریضوں کی خدمت تسلسل سے جاری رکھیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کرپشن کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے ، سینئروزیر آزادکشمیر وقار احمد نور

آزادکشمیر کی عوام کے لیے دیئے گئے ہیلتھ پیکج سے عوام مستفید ہورہی ہے ۔ ڈاکٹرز و طبی عملہ بائیومیٹرک حاضری کے ساتھ مریضوں کے ساتھ نہایت خوش اسلوبی سے پیش آئے۔بہترین میڈیکل سروسز فراہم کریں تاکہ عوام کو حکومتی اقدامات کے ثمرات مل سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی فائلیں زیر التوا رکھنے والے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی،وزیرداخلہ کرنل ریٹائر وقار احمد نور

Scroll to Top