صدر آزاد کشمیر

بیرسٹر سلطان اور عقاب ہاشمی کی کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل نیوز) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیر بار کونسل عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی ۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر بار کونسل آزادکشمیر میں آئین و قانون کی بالا دستی اور عوام کو سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے تاکہ ریاست کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنایا جا سکے اور جس میں ہرآدمی کے لئے انصاف اور قانون کے برابر تقاضے ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کا پاکستان کیساتھ جغرافیائی، نظریاتی، مذہبی وثقافتی رشتہ ،منزل حاصل کرکے رہیں گے، بیرسٹر سلطان

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ وکلاء کا تحریک آزادی کشمیر میں اہم رول رہا ہے لہذا وکلاء جہاں ریاست میں قانون و انصاف کی بالا دستی کے لئے کام کریں وہاں پرمسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اُجاگر کرنے کے لئے بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں اور اس سلسلے میں وہ میڈیا اور سوشل میڈیا سمیت دیگر فورمز کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی اتحاد میں دراڑ، وزیراعظم ،وزیرداخلہ کی بیرسٹر سلطان محمود کیخلاف سازش کھل کر سامنے آگئی

اس موقع پر صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر بار کونسل عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: LOCکے دونوں جانب بسنے والے کشمیری ایک جسم اور ایک جان ہیں : صدر بیرسٹر سلطان محمود

Scroll to Top