لندن (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) سابق وزیراعظم پاکستان و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف اوورسیز پاکستانیوں نے 3 اگست 2025 کو برطانیہ میں بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے ۔
لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جائیں گے، جن کا مقصد عمران خان کے ساتھ ہونے والے سیاسی انتقام اور انسانی حقوق کی پامالی کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی آزادکشمیر کا منحرف4 ممبران اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن اقدام ،ریفرنس دائر
اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے کھلا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے اگر عمران خان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کا حساب لیا جائے گا ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری غیر آئینی ، غیر قانونی اور جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک تیز کرنے کا فیصلہ
اوورسیز پاکستانیوں نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور برطانوی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میں جاری سیاسی انتقام کے خلاف فوری طور پرنوٹس لیں ۔
کمیونٹی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ عمران خان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی جدوجہد میں ہر محاذ پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔