قاسم مجید

چکسواری کی ترقی ، اتحاد اور عوامی مسائل کا حل میری ترجیح ہے : قاسم مجید

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل نیوز ) وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید نے معروف سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار چوہدری محمد عجائب کی رہائش گاہ پر اہم دورہ کیا ۔

ان کے ہمراہ ممبر سی ای سی چوہدری محمود احمد قاضی ، ضلعی صدر پیپلز پارٹی یاسر ممتاز چوہدری ، چیئرمین ایم سی چکسواری چوہدری نعیم روپیال اور چیئرمین یو سی پنڈ خورد چوہدری اسرار خالق سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کی عظمتوں کو سلام پیش کر تا ہے،چوہدری قاسم مجید

اس موقع پر ٹھیکیدار چوہدری محمد عجائب ، سابق چیئرمین زکوٰۃ  و عشر چوہدری محمد صابر، چوہدری محمد رشید، چوہدری محمد مقبول ، چوہدری محمد فرید ، چوہدری محمد رقیب، لالہ ارشد ، محمد شاکر، چوہدری ساجد حسین و دیگر نے اپنے خاندان و حمایتیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیا ۔ فیصلے کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں ایک بڑے عوامی شمولیتی جلسے میں کیا جائے گا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے ۔ حلقہ چکسواری کی ترقی، اتحاد، اور عوامی مسائل کا حل میری ترجیح ہے۔ میں تمام طبقوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری قاسم مجید نےبغیر منظوری اپنے حلقے میں نیا ایس ڈی او تعینات کردیا

قریب میں موجود دیگر معززین میں چوہدری طالب حسین (ممبر ایم سی اسلام گڑھ) ، چوہدری غلام فرید ، چوہدری اسلم، چوہدری سجاول ، چوہدری رزاق ، چوہدری محمد طارق ناہیک ، چوہدری ظفر اقبال ، چوہدری سلیم ، چوہدری اشفاق ، چوہدری طاہر نذیر شامل تھے ۔ آخر میں مہمانوں کی پرتکلف تواضع کی گئی اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

Scroll to Top