ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل نیوز) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے نائب صدر و امیدوار قانون ساز اسمبلی سید ذیشان حیدر نے کہا کہ یومِ الحاقِ پاکستان کشمیریوں کی پاکستان سے وفاداری کا تاریخی دن ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ 19 جولائی ریاست جموں و کشمیر کے باشعور عوام کی نظریاتی ، سیاسی اور تاریخی وابستگی کا دن ہے، جب 1947 میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے سری نگر میں باقاعدہ طور پر پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کر کے دنیا کو بتا دیا تھا کہ کشمیریوں کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سڑکیں سیاسی رشوت نہیں، عوام کا حق ہیں ، عدالتِ عالیہ کا فیصلہ خوش آئند اور اصلاحی پیشرفت ہے : ذیشان حیدر
سیدذ یشان حیدر نے کہا کہ یومِ الحاقِ پاکستان کوئی رسمی دن نہیں بلکہ یہ ہماری اجتماعی سوچ ، قربانیوں اور ان جدوجہدوں کی یاد دہانی ہے جو کشمیری عوام نے پاکستان سے اپنی محبت اور وفاداری کے اظہار کے لیے دیں ۔
یہ بھی پڑھیں: خلاف میرٹ تقرریاں،ذیشان حیدر حکومت پر برہم، چیلنج کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام آج بھی پاکستان کے پرچم کو لہرا کر شہادت دے رہے ہیں اور اُن کا ہر قطرۂ خون اس تاریخی الحاق کے فیصلے کی گواہی دے رہا ہے ۔ ہمارا رشتہ صرف جغرافیائی نہیں بلکہ دینی ، تہذیبی اور نظریاتی ہے ۔ پاکستان ہمارا نظریہ ہے، ہماری شناخت ہے اور ہمارا فخر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: چناری،ذیشان حیدر کا تگڑا وار،ن لیگی رہنما ملک شکیل اعوان خاندان سمیت تحریک انصاف میں شامل