مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)کوئٹہ سے سائیکل پر سفر کا آغاز کرنے والے سائیکلسٹ عامر شہزاد اعوان مظفرآباد پہنچ گئے۔ عامر شہزاد اس سے قبل کئی بین الاقوامی سفر بھی اپنی سائیکل پر مکمل کر چکے ہیں۔
مظفرآباد پہنچنے پر انہوں نے آزاد کشمیر کے قدرتی حسن، یہاں کی ترقی، امن و امان کی فضا اور لوگوں کی مہمان نوازی کو بے حد سراہا۔
عامر شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر ایک پُرامن اور خوبصورت سیاحتی مقام ہے جہاں کا ماحول سیاحت کے لیے نہایت موزوں ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ بیرونِ ملک سے بھی لوگ آزاد کشمیر آئیں اور یہاں کے حسین مناظر، ثقافت اور پرامن ماحول سے لطف اندوز ہوں۔
عامر شہزاد نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہو تاکہ وہ وہاں بھی اپنی سائیکل پر جا کر سیاحت کر سکیں۔
پاک فوج دشمن کا غرور خاک میں ملانے کیلئے تیار ہے، خدیجہ زرین خان