آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی آج سے پیر تک معتدل بارش ہو سکتی ہے۔ بارش برسانے والا موجودہ سسٹم جنوبی پنجاب کی جانب منتقل ہو چکا ہے، جس کے باعث آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
مزید برآں، اتوار کے روز ایک نیا اور طاقتور بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگا۔ اس سسٹم کے زیر اثر آزاد کشمیر، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے محمد آصف ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن بن گئے
دریں اثناء، پی ڈی ایم اے نے 20 سے 25 جولائی کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے 18 اضلاع میں بارشوں کے باعث الرٹ جاری کر دیا ہے۔