مہنگائی نے عدالتوں کا رخ کرلیا، ٹیکسوں کی بھرمار،اسٹام پیپر،ٹکٹ ، وکالت نامے کی فیس میں اضافہ

مظفرآباد(نامہ نگار) مہنگائی نے بھی عدالتوں کا رخ کر لیا،اب عدالتوں کا رُخ کرنے سے پہلے سوچ لیں، وکلاء کی فیس کے علاوہ ہزاروں روپے عدلیہ بھی آپ سے ٹیکس لے گی۔

تفصیلات کے مطابق تعلیم، صحت، سکیورٹی کے بعد انصاف بھی غریب کی پہنچ سے دور کر دیا۔ 2 روپے والی ٹکٹ 10 روپے والا وکالت نامہ، 50/100 روپے والا اسٹام پیپر ختم، اب 500 روپے سے لیکر 3000 روپے تک ٹیکس، 2 روپے والی ٹکٹ 500 کی، 10 روپے والا وکالت نامہ 500 روپے کا 50/100 والا اسٹام پیپر 300 سے 3000 تک مل رہا ہے۔

شہریوں اور مختلف قانونی پیچیدگیوں کا شکار عوام الناس کا کہنا ہے کہ جائیں تو جائیں کہاں۔انہوں نے اعلی عدلیہ سمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرف بھی توجہ دیں خاص کر جموں وکشمیر عوامی جائنٹ ایکشن کمیٹی کے کور ممبران غریب عوام کو اس ظلم سے نجات دلوانے کے لیے کردار ادا کریں۔

کوٹلی ، طوفانی بارشیں،طغیانی کا خدشہ، مساجد میں اعلانات ، کنٹرول روم قائم

Scroll to Top