بدفعلی

ڈڈیال : 14 سالہ بچے سے زبردستی بدفعلی کرنے والا دکاندار پولیس نے دھر لیا

ڈڈیال(کشمیر ڈیجیٹل نیوز) ڈڈیال پولیس نے 14 سالہ بچے کے ساتھ  زبر دستی بدفعلی کرنے والے دکان دار کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈڈیال پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے ڈڈیال بازار کے د کان دار اور نیو ٹاؤن اوناع کے رہائشی ملزم اکرام غوری کو سرساوہ پنجیڑہ حال موہڑہ کنیال کے رہائشی 14 سالہ کم عمر بچے کے ساتھ اپنے گھر میں لے جا کر جبرا ًبدفعلی کرنے اور مابعد برہنہ ویڈیو بنانے کے الزام میں دھرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: یاسمین بی بی کی اعلیٰ حکام سے تحفظ اور انصاف کی اپیل

متاثرہ بچے کے مطابق ملزم بلیک میل کرکے متعدد مرتبہ س کے ساتھ  بدفعلی کرچکا ہے ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف جرم آزاد پینل کوڈ کی دفعہ 377 A ضمن 1 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔  اس اہم مقدمہ کی تفتیش ڈی ایس پی ڈڈیال  خود کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ہٹیاں بالا میں منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار : بڑی مقدار میں چرس برآمد

ڈی ایس پی ڈڈیال سید اشتیاق گیلانی اور ایس ایچ او راشد حبیب کے مطابق تفتیش حقائق پر عمل میں لائی جارہی ہے ۔ متاثرہ بچے اور اس کی فیملی کو بہر صورت ممکنہ قانونی مدد فراہم کرنے کے علاوہ درندہ صفت ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تفتیش کو بغیر کسی دباؤ کے حقائق پر مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مطالبات کیلئے ہڑتال سے متعلق ترجمان پولیس آزاد کشمیر کا ردعمل آگیا

Scroll to Top