پیر مظہر

کشمیری عوام ہر محاذ پر وطن عزیز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں : پیر مظہر شاہ

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر رب نواز گیلانی شہید کو زبردست الفاط میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے بہادر بیٹے نے اپنی قیمتی جان قربان کر کے یہ ثابت کیا کہ کشمیری عوام ہر محاذ پر وطن عزیز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ ان کی شہادت قوم کے لیے فخر اور حوصلے کا باعث ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہید رب نواز گیلانی نے وطن کے دفاع کی خاطر جو قربانی دی ہے ، وہ ناقابلِ فراموش ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: قومی فنڈز ریاستی تعمیروترقی پر خرچ ، پسماندگی کا خاتمہ یقینی بنائینگے: پیر مظہر سعید شاہ 

ان کی شہادت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ آزادی کی قیمت بہت بڑی ہوتی ہے  اور اسے قائم رکھنے کے لیے ہمارے جوان ہر لمحہ تیار رہتے ہیں ۔ پوری قوم شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ ہمارے جوان دن رات وطن کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں ، اور انہی کی قربانیوں کے سبب ہم سکون اور اطمینان سے زندگی گزار رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی فلم فلاپ،شاہینوں کی کامیابی کو دنیا نے تسلیم کیا،پیر مظہر سعید

ہم افواجِ پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ آخر میں پیر مظہر سعید شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔  آزاد کشمیر کی حکومت  شہداء کے ورثاء کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گی ۔

Scroll to Top