پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ٹرانسپورٹ کے بعد ریلوے کرائے بھی بڑھ گئے

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر ٹرانسپورٹرز کے بعد پاکستان ریلویز نے بھی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

پاکستان ریلویز کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج جمعہ کے روز سے ہوگیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز نے دو دن قبل ہی کرایوں میںمن مانا اضافہ کردیا تھا،ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھنے پرٹرانسپورٹرز اور مسافروں میں لڑائی جھگڑے بھی عام ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد : پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ ، شہری اور ٹرانسپورٹرز آمنے سامنے

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے 15 دنوں میں دوبار پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ہوشربااضافہ کیا ہے جس کے بعد کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا جبکہ مسافروں کا موقف ہے کہ پٹرول کی قیمت جس شرح سے بڑی اسی شرح سے کرائے بھی بڑھنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لٹرجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیاہے۔

Scroll to Top