وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں آئندہ عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کی سیاسی حکمت عملی کو مضبوط بنانے کے لیے آٹھ رکنی سیاسی کوآرڈینیشن کمیٹی کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی آزاد کشمیر میں الیکشن سے قبل پارٹی سطح پر رابطوں، سیاسی سرگرمیوں کی نگرانی اور مشاورت کے لیے تشکیل دی گئی ہے، جس کا مقصد مسلم لیگ ن کی تنظیمی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے بننے والی اس آٹھ رکنی سیاسی کوآرڈینیشن کمیٹی میں اہم قومی و آزاد کشمیر سطح کی لیگی قیادت کو شامل کیا گیا ہے، جن کے نام درج ذیل ہیں:
- وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئیر امیر مقام
- وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ
- صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر
- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان
- سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر مشتاق منہاس
- جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق
- نائب صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی
- بیرسٹر افتخار گیلانی
پارٹی ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی آئندہ انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی تنظیمی فعالیت، انتخابی تیاریوں، امیدواروں کے چناؤ اور سیاسی رابطہ کاری کے معاملات کی نگرانی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حج و عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری: اخراجات میں نمایاں کمی کا امکان
مزید یہ کہ کمیٹی کی تشکیل وزیراعظم شہباز شریف کی براہِ راست نگرانی میں کی گئی ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں آنے والے انتخابات کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے۔