اسلام آباد میں بارشوں کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر، متبادل ایئرپورٹس پر لینڈنگ

اسلام آباد میں شدید بارشوں کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں پر اتارا گیا جبکہ کئی بین الاقوامی و مقامی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 353 کو موسم کی خرابی کے باعث سیالکوٹ ایئرپورٹ موڑ دیا گیا۔ اسی طرح قومی ایئرلائن کی العین سے اسلام آباد آنے والی پرواز کی بھی لینڈنگ سیالکوٹ میں کروائی گئی۔

ادھر سعودی دارالحکومت ریاض سے اسلام آباد کی جانب آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو بھی متبادل طور پر فیصل آباد میں اتارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بارشوں کے بعد ممکنہ سیلاب کا خطرہ ، ایس ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ جاری

بارشوں کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ سے لندن، دبئی، دوحا، باکو اور مسقط جانے والی پروازوں کی روانگی میں تاخیر رپورٹ ہوئی ہے، جبکہ ریاض، ابوظبی، استنبول، کویت اور کراچی جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

Scroll to Top