پٹرولیم مصنوعات

مظفرآباد : پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ ، شہری اور ٹرانسپورٹرز آمنے سامنے

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور مسافروں اور ٹرانسپورٹرز میں جھگڑے معمول بن گئے ہیں ۔

اس حوالے سےکشمیر ڈیجیٹل کے نمائدے سفیر رضا چغتائی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پٹرولیم کے نرخ بڑھنے سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، اس حوالے سے انہوں نے رکشہ ڈرائیور سے بات چیت کی کہ آپ کوکس طرح کے مسائل ہیں جواب ملاکہ پٹرول کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل، پٹرول 5روپے 36 پیسے اضافہ

ہر 15دن بعدہماری گورنمنٹ پٹرول قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہے اس میں ہماری معیشت پر ، ہمارے گھروں پراور زیادہ تر مزدور پر ہی اثر پڑتا ہے تو ہم رکشے والے اگر 10روپے کرایہ بڑھاتے ہیں یا 20روپے بڑھاتے ہیں تو اس میں ہماری سواریوں کے ساتھ لڑائی بھی ہو جاتی ہے ، زیادہ تو غریب لوگ لڑائی نہیں کرتے وہ اس چیز کو سمجھتے ہیں ۔

کوئی ڈاکٹر ، انجینئر بیٹھے وہ تو فوری طور پر ہمارا چالان کراتے ہیں اور ٹریفک والے بھی جگہ جگہ چالان کرتے ہیں ، اب رکشے کا چالان 5ہزار روپے ہو گیا ہے ، یہ اُنہوں نے نوٹس دیا ہے کہ 5ہزار کا چالان ہو گا ، نو پارکنگ ہو گی پھر بھی 5ہزار روپے چالان ، کرایہ زیادہ لو گے پھر بھی پانچ ہزار روپے چالان ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

رکشہ چلاتے ہیں کہتے ہیں ہماری مرضی نہیں ہے ہماری ذمہ داری نہیں آپ جدھر مرضی جائیں ۔ ادھر نہ کھڑے ہوں اُدھر نہ کھڑے ہوں، اب ہم جائیں تو جائیں کدھر ۔ ہم کس کو بتائیں ، کیا کریں ۔ ٹماٹر ، پیاز ہر ضرورت کی چیز مہنگی ہے ہم دیہاڑی 1000روپے کی لگاتے ہیں ، پانچ ہزار کہاں سے دیں ۔

Scroll to Top