فائرنگ

مظفرآباد : قانون کے طالبعلم نے اپنی سابقہ بھابھی اور اسکے شوہر کو مار ڈالا

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے اپنی سابقہ بھابھی اور اس کے شوہر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ سول سیکریٹریٹ کے ایس ایچ او جاوید گوہر کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت 24 سالہ شہباز احمد خان کے طور پر ہوئی ہے جو راولپنڈی میں قانون کا طالب علم ہے ۔

پولیس کے مطابق شہباز احمد نے رات تقریباً ساڑھے تین بجے دولت کالونی میں اپرچھتر ہاؤسنگ سکیم کے قریب واقع ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود جوڑا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 3دہشتگرد ہلاک، میجر رب نواز طارق شہید

جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ آمنہ بی بی اور ان کے شوہر 24 سالہ احتشام اجمل قریشی شامل ہیں، جو اسی علاقے کے رہائشی تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آمنہ بی بی پہلے شہباز کے بڑے بھائی کی اہلیہ تھیں  جو تقریباً3 برس قبل دورانِ ڈیوٹی شہید ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین تعلیمی بورڈ نذر حسین کی مدت ملازمت میں توسیع سیاسی وابستگی یا کارکردگی؟کئی سوالات اٹھنے لگے

بعد ازاں آمنہ نے دوسری شادی کر لی تھی ، جس پر مبینہ طور پر شہباز کو اعتراض تھا ۔ آمنہ بی بی کے پہلے شوہر سے پانچ بچے ہیں ، جن کی عمریں پانچ سے سولہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور نذر حسین کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع،نوٹیفکیشن جاری

Scroll to Top