میجر ربنواز طارق شہید

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 3دہشتگرد ہلاک، میجر رب نواز طارق شہید

آواران(کشمیر ڈیجیٹل)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک آفیسر شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے نے مؤثر طریقے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے آفیسر میجر سید رب نواز طارق شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجر سید رب نواز طارق سیکیورٹی فورسز کے دستے کی قیادت کررہے تھے جنہوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

فیک آئی ڈیز کیخلاف فیس بیک انتظامیہ ان ایکشن، 1 کروڑ جعلی پروفائلز اُڑا دیں

Scroll to Top