سماہنی (کشمیر ڈیجیٹل/ سید شہاب عباس ) –وادی سماہنی کےعلاقوں میں مکئی کی فصل پر خطرناک سنڈی “فارم آرمی ورم” کا شدید حملہ دیکھنے میں آیا ہے،
جس کے باعث کاشتکار شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس سنڈی نے بڑی تیزی سے فصل کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا ہے، جس سے پیداوار میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے۔
اس ہنگامی صورتحال کے پیش نظر محکمہ زراعت نے فوری طور پر متحرک ہوتے ہوئے کسانوں کی آگاہی اور تربیت کے لیے ورکشاپس کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ کے نمائندے دیہی علاقوں کا دورہ کر کے کاشتکاروں کو اس سنڈی کی شناخت، پھیلاؤ کے طریقے اور تدارک کے عملی اقدامات سے آگاہ کر رہے ہیں۔
ترجمان محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ فارم آرمی ورم ایک خطرناک زرعی آفت ہے جو مکئی کے پتوں اور تنا کو کھا کر فصل کو تباہ کر دیتی ہے۔ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔
محکمہ زراعت نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فصلوں کا روزانہ معائنہ کریں اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی یا سنڈی کی موجودگی کی صورت میں فوری طور پر قریبی زرعی مرکز سے رابطہ کریں تاکہ بروقت دوا کا چھڑکاؤ ممکن ہو سکے۔
اینٹی نارکوٹکس عدالت کا بڑا فیصلہ، ملزم کو 4 سال قید ایک لاکھ جرمانے کی سزا




