چودھری یٰسین

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے : چودھری یٰسین کا دعویٰ

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک خالصتاً عوامی جماعت ہے جو ہر دور میں عوامی مسائل کے حل کیلئے پیش پیش رہی ہے۔ 

صدر پی پی پی آزاد کشمیر نے دعویٰ کیا کہ اس وقت پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نہ صرف ایوان میں بلکہ ریاستی سطح پر بھی سب سے بڑی جماعت ہے ۔ یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ چودھری یٰسین کا کہنا تھا کہ قیادت کا بنیادی مقصد عوامی مسائل کا حل ہے اور پارٹی کا منشور بھی عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنے پر مبنی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سردار امجد یوسف کا تگڑا وار، ممتاز سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے اور قیادت کا پختہ عزم ہے کہ ہر ممکن طریقے سے عوام کی خدمت کی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی کے رہنما اور کارکنان ہر حال میں عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رکھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں اگلی حکومت پی پی کی ہوگی، ہرغریب کو بینظیر کارڈ دینگے، گورنر پختونخوا

چودھری یٰسین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقصد عوام کی مشکلات کا خاتمہ اور انہیں ایک بہتر زندگی کی فراہمی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی نے ہمیشہ اپنے منشور پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھا ہے ۔ ان کے مطابق پیپلز پارٹی کی تاریخ عوامی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی جدوجہد سے عبارت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی مضبوط قوت ہے،آئندہ حکومت ہماری ہوگی ،بازل نقوی

Scroll to Top