باغ، (کشمیر ڈیجیٹل نیوز )ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت علی نےکہا ہے کہ انسانی جانوں سے زیادہ کوئی شے قیمتی نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے برقی لائنوں کی خرابی پر سوشل میڈیا پر شکایات کا ڈپٹی کمشنر باغ نے سخت نوٹس لے لیا۔ انہوں نے محکمہ برقیات کے ذمہ داران کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنےاپنے ایریاز کے لائن مینز اور لائن سپریڈنٹس کو فی الفور متحرک کریں ۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، امن ہر صورت برقرار رکھا جائے گا: ڈپٹی کمشنر باغ
رہائشی و کمرشل دونوں سائیڈز کو باریک بینی سے دیکھ کر لائنوں کی درستگی کریں، آئے روز کرنٹ لگنے اور اموت کے واقعات رونما ہورہے ہیں بروقت اقدامات سے قیمتی انسانی جانیں بچ سکتی ہیں محکمہ برقیات کے اہلکاران ایسی جگہوں پر ضرور پہنچیں جہاں لوگوں کے سروں پر خطرات منڈلا رہے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر اکثر ایسی جگہوں کی اطلاعات اور خبریں آتی ہیں لیکن پھر بھی آنکھیں چرانا غفلت اور اقدام قتل کے مترادف ہے جس نے بھی اس معاملے میں لاپروائی یا کوتائی برتی تو اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:باغ، دیسی گھی کی آڑ میں بڑا فراڈ بے نقاب، فیکٹری سیل ، مالک گرفتار کرلیا




