مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) ممبرالیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر سید نظیر الحسن گیلانی کی زیرِ صدارت ممبر الیکشن کمیشن کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم (سی ای آر ایس ) کے معاہدے پر آئندہ ہفتے دستخط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان ، سیکرٹری آئی ٹی راشد حنیف ، سکریسی آفیسر راجہ وسیم خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی بورڈ ندیم تاج اور سسٹم انجینئرحسن مصطفیٰ نے شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں:شرقی باغ دھاندلی کیس:الیکشن ٹربیونل سردار میراکبر کے مستقبل کا فیصلہ آج سنائے گا
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام قانونی اور انتظامی مراحل مکمل ہونے کے بعد CERS معاہدہ اگلے ہفتے (21-27جولائی) نادرا ، آئی ٹی سیکرٹریٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیان دستخط کے لیے تیار ہے ۔
سیکرٹری آئی ٹی راشد حنیف نے کہا کہ یہ منصوبہ انتخابی شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب ایک تاریخی قدم ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اللہ کی عظیم نعمت،آنیوالی نسلوں کو آزادی کی قدر سکھانا ضروری ہے : وزیراطلاعات آزاد کشمیر
سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان نے کہا کہ دستاویزی تکمیل کے بعد اب منصوبے کا فوری اجراء ہماری اولین ترجیح ہے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نادرا کے ساتھ حتمی تاریخ پر فوری مشاورت کی جائےگی ۔
یہ بھی پڑھیں:چوکی پولیس کوہالہ کی بڑی کارروائی : 5سماج دشمن عناصر پابند سلاسل کر دئیے




