چوکی پولیس کوہالہ نے 5منشیات فروش ملزمان انور،فراز،وجدان،اصغر اورعرفان کو گرفتار کر لیے ، ان کے قبضہ سے شراب برآمد کر کے پابند سلاسل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق نوتعینات چوکی افسر شفقت حسین نقوی کے ہمراہ پولیس پارٹی زیر نگرانی انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ چھتر کلاس محسن علی اعوان انسداد منشیات مہم کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریش عمل میں لایا ۔
اس موقع پر انسپکٹر ایس ایچ او محسن علی اعوان نے کہا کہ منشیات معاشرتی ناسور ہے جس کا استعمال اسلام کی اقدار کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے جس کے خاتمہ کے لیے تھانہ چھتر کلاس اور پولیس چوکی کوہالہ کی سطح پر عمائدین علاقہ اور سول سوسائٹی کے تعاون سے بڑا آپریشن شروع کیا جارہاہے ۔
یہ بھی پڑھیں:باغ پولیس کی بڑی کارروائی ، فیک آئی ڈیز کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
عوامی حلقوں نے جملہ افسران پولیس کو مبارکباد دیتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے چھتر کلاس اور کوہالہ کی حساسیت کے مطابق ایسے عملہ پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی جو ہمہ وقت عوام کی خدمت اور جرائم کے خاتمہ کے لیے مصروف ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سہنسہ پولیس کی کارروائی،لاکھوں مالیتی 5 بکریاں چوری کرنیوالےملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار




