ماہ جولائی کیلئے ایل این جی قیمتوں میں ردوبدل ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اوگرا نے ماہ جولائی کیلئے درآمدی ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیاماہ جولائی کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری ۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لیے  لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمت میں کمی کر دی۔

جولائی کیلئے قیمت میں 1.72 فیصد سے 2.68 فیصد تک کمی کر دی ۔سوئی ناردرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 0.21 سینٹ کی کمی۔۔

سوئی نادرن کیلئے نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقرر ،نوٹیفکیشن کے مطابق جون میں سوئی نادرن کیلئے قیمت 11.78 ڈالر فی ایم بی بی یو ٹی مقرر تھی ۔

سوئی سدرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 0.29 سینٹ کی کمی،نوٹیفکیشن سوئی سدرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمت 10.57 ڈالر مقرر،نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئے جون میں فی ایم بی بی ٹی یو قیمت 10.86 ڈالر تھی۔

پاکستانی سیاست میں نئے باب کا اضافہ، ریحام خان کا نئی سیاسی جماعت بنانے کااعلان

Scroll to Top