قومی بچت ادارے نے 15 جولائی 2025 کو 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کا 102 واں قرعہ اندازی کا مرحلہ راولپنڈی میں مکمل کر لیا، جس کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔
یہ قرعہ اندازی مکمل شفاف طریقے سے سرکاری افسران اور عوامی مشاہدین کی موجودگی میں کی گئی۔ یہ اسکیم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت چلائی جاتی ہے اور سرمایہ کاروں کو مقررہ منافع کے بجائے نقد انعامات فراہم کرتی ہے۔
750 روپے پرائز بانڈ کے انعامات:
انعام: خوش نصیب نمبر
پہلا انعام : 953346
دوسرا انعام : 965105، 294897، 651248

قرعہ اندازی مکمل ہونے کے فوری بعد مکمل فہرست جاری کر دی جاتی ہے۔ بانڈ ہولڈرز اپنے نتائج قومی بچت مراکز، مخصوص بینک برانچز یا ادارے کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں۔
قوانین کے مطابق، انعام جیتنے کے لیے اصل بانڈ اور درست قومی شناختی کارڈ کے ساتھ چھ ماہ کے اندر انعام کا دعویٰ کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان کے چھ سالہ سفیان محسود نے چار گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے
قومی بچت کا یہ بانڈ اسکیم ملک بھر میں مقبول سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھی جاتی ہے، جو سرمایہ کاروں کو مقررہ منافع کے بجائے بڑی نقد انعامی رقم جیتنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔





