وادی لیپہ: پاک فوج عوامی خدمت میں پیش پیش، پاک فوج لیپہ گارڈز کے زیر انتظام مقامی یونٹ کی جانب سے ریسکیو 1122 کے آفس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جہاں پر مریضوں کا فری چیک اپ بھی کیا گیا ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج لیپہ گارڈز کے زیر انتظام مقامی یونٹ کی جانب سے ریسکیو 1122 کے آفس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں کثیرتعداد میں لوگوں کا معائنہ کیا گیا۔
پاک فوج کے سپیشلسٹ ڈاکٹر نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں ادویات بھی فراہم کیں جس پر لوگوں نے پاک فوج کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ:پاک فوج کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ قائم،300 مریضوں کا چیک اپ
عوام علاقہ کا کہنا تھاکہ پاک فوج اپنی طرف سے ہرممکن کوشش کرتی ہے عوام کو سہولیات انکی دہلیز پر دی جائیں۔
حکومت کو بھی چاہیے وہ بھی پاک فوج کی طرح عوام کی خدمت کرے، ہم پاک فوج کے نواجوں کے مشکور ہیں جو ہماری ہر مشکل میں ساتھ ہوتے ہیں۔