حکومتی نااہلی، سیاحتی مقام گھن چھتر ماحولیاتی آلودگی کا شکار، صاف پانی فضلے میں تبدیل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل،مسعود الرحمن عباسی ) حکومتی نااہلی کے باعث حلقہ دو مظفرآباد کے خوبصورت مگر پس ماندہ گاؤں گھن چھتر اور اس سے ملحقہ علاقے اس وقت شدید ماحولیاتی اور صحت کے بحران کا شکار ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مقامی بااثر افراد نے سرسبز وادیوں میں بھینسوں کے باڑے قائم کر رکھے ہیں، جن کی گندگی اور فضلہ قدرتی چشموں اور صاف پانی کی ندیوں میں ڈال دیا جا رہا ہے۔

گندگی اب نہ صرف بانڈی کریم، حیدر شاہ، منگ عمر خان، میرا کلاں، حسن سیری بلکہ دیگر متعدد دیہی علاقوں کے قدرتی آبی ذرائع کو آلودہ کر چکی ہے

جس سے ہزاروں افراد کی روزمرہ زندگی اور صحت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔درجنوں شکایات، مگر کوئی شنوائی نہیں۔۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ متعدد بار ضلعی انتظامیہ، محکمہ ماحولیات اور محکمہ صحت کو درخواستیں دے چکے ہیں، لیکن افسوسناک طور پر ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

جہلم ویلی انتظامیہ کی ناانصافیاں، ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

Scroll to Top