دارالحکومت مظفرآباد میں چکن فروشوں نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جبکہ شہریوں نے انتظامیہ سے سخت مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ چکن فروش مالکان من مانے نرخوں کے ذریعے عوام کو بلیک میل کر رہے ہیں اور ہر بار دھونس دھمکیوں سے اپنی بات منوا لیتے ہیں۔ مظفرآباد کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی صورت اس مافیا کے آگے نہ جھکیں۔
شہریوں کی رائے ہے کہ اگر حکومت واقعی اپنی رٹ قائم کرنا چاہتی ہے تو چند ماہ کیلئے دارالحکومت میں چکن کی سپلائی ہی بند کر دی جائے تاکہ بار بار کی بلیک میلنگ اور احتجاجی ہتھکنڈے ختم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ہر دوسرا دکاندار جھتوں کی شکل میں انتظامیہ پر چڑھ دوڑتا ہے، جو کہ ایک خطرناک رجحان بنتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پٹرول کی قیمت 6 روپے 60 پیسے تک بڑھنے کا امکان