ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع بھی دیکھنے ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گزشتہ روز مری، میانوالی، اٹک، جھنگ، جنوبی وزیرستان اور سوات میں بارش ہوئی۔ مالاکنڈ میں بارش کے باعث دیوار گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں دو بہنیں جاں بحق ہوگئیں، جبکہ کوہاٹ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔
ادھر خیبر کی تحصیل جمرود میں دو بچیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچی کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ دوسری کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیلسی نے پی ایس جی کو شکست دے کر کلب ورلڈ کپ جیت لیا، تقریب سپر بول سے کم نہ تھی
محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ نشیبی علاقوں اور کمزور عمارتوں میں رہائش اختیار کرنے سے گریز کریں اور ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔



