کوٹلی( کشمیر ڈیجیٹل نیوز)13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر نجی کالج میں شہدائے کشمیر اور شہدائے معرکہ حق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے پُروقار تقریب منعقد کی گئی ۔
تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام ، وزرا ءکرام ،وزیر ہائر ایجوکیشن ظفراقبال ملک ، وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی ، وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی ،ممبر کشمیر کونسل محمد حنیف ملک ،شہدا ءعمر موسیٰ اور احتشام چوہدری کے والدین ،ڈی ای او جمشید بخاری ، ڈپٹی ڈی ای او سید حمزہ کاظمی ، ڈی ایس پی چوہدری محمد شہزاد ، عاصم جاوید ، پرنسپل کرنل( ر یٹائرڈ)زاہد ، چوہدری حنیف کٹھانہ ، صابری ایڈووکیٹ اور د یگر سمیت نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں:یومِ شہداء کشمیر: آزاد کشمیر بھر میں تقریبات، مظفرآباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد
اس موقع پر نجی کالج میں شہدا ئےمعرکہ حق کی یاد گار کی تقریب رونمائی بھی کی گئی اور وزرا ءکرام و فوجی حکام نے یاد گار پر پھول بھی چڑھائے ۔ شہدا ءکی یاد میں کالج کے صحن میں شجرکاری بھی کی گئی ۔ وزرا ء کرام نے پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:باغ پولیس ان ایکشن :چوری شدہ کار برآمد ، گاڑی خریدی تھی ، ملزم کا دعویٰ