باغ ( کشمیر ڈیجیٹل نیوز) ایس ایس پی باغ راجہ اکمل خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سیاب احمد عباسی کی ہدایت پر باغ پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں ۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی باغ رفاقت الیاس عباسی نے ہمراہ سلیم خان آئی ایچ سی دوران چیکنگ چوری شدہ کار ٹو ڈی برآمد کر لی ۔
یہ بھی پڑھیں:’’شرارتی لڑکی ‘‘کانقاب اتر گیا، نرالے مجنوں نویدکو پولیس نے اپنامہمان بنا لیا
جس ملزم سے گاڑی برآمد کی گئی اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یہ کار خریدی ہے تاہم اگر وہ اس حوالے سے وہ کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا تو اس کیخلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں نان کسٹم گاڑیوں کیخلاف پولیس کی کارروائی کس حد تک ممکن ہے؟
ترجمان پولیس باغ کے مطابق عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ گاڑیوں کے لین دین کو گواہان کی موجودگی میں تحریر کر لیں تاکہ آپ اس طرح کی مشکل کا شکار نہ ہوں ۔




