لاہور (کشمیر ڈیجیٹل )قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کیلئے دلچسپ فلمی کردار تجویز کرتے ہوئے ٹیم کے ماحول کو خوشگوار بنا دیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں سلمان علی آغا نے ٹیم کے کھلاڑیوں سے متعلق مزاحیہ تبصرے کئے۔
انہوں نے سابق قومی کپتان بابر اعظم کو ’’فلمی ہیرو‘‘، حارث رؤف کو ’’ولن‘‘ اور حسن علی کو ’’کامیڈی کا کنگ‘‘ قرار دے دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈائمنڈ لیگ میں ارشد ندیم vs نیرج چوپڑا : برصغیر کی بڑی ٹکر پھر سے ہونے کو تیار
سلمان آغا کے مطابق فاسٹ باؤلرحسن علی میں ایک اچھے کامیڈین بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے جبکہ عبداللہ شفیق کو ’’ناکام عاشق‘‘ کا کردار زیب دیتا ہے ۔
انہوں نے فخر زمان کو سنگر کے طور پر پیش کیا ۔ اپنے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی نے انکشاف کیا کہ اگر وہ کرکٹر نہ ہوتے تو یقینی طور پر بزنس مین بنتے ۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیاء کپ :سکیورٹی خدشات،پاکستان کا ہاکی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار
انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں کوئی جادوئی طاقت مل جائے تو وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ختم کر دینا چاہیں گے ۔
ویڈیو میں سلمان علی آغا نے اپنا چھپا ٹیلنٹ بھی ظاہر کیا اور بتایا کہ انہیں شاعری کا شوق ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنا لکھا ایک شعر بھی سنایا ۔
منتظر میرے زوال کے ہیں ، میرے اپنے بھی کمال کے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا اعتراض مسترد : ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس ڈھاکہ میں فائنل




