نیلم (کشمیر ڈیجیٹل )وزیراطلاعات آزاد کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قومی فنڈز ریاستی تعمیروترقی پر خرچ کرتے ہوئے پسماندگی کے خاتمہ کو یقینی بنائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے بلند معیار زندگی پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ ریاستی ادارے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں حکومتی مشینری کا کلیدی کردار اداء کریں ۔ ہائیڈرل ور سیاحت کے شعبہ میں ترقی سے ریاستی سطح پر بیروزگاری میں کمی آئے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت،منفی سوچ وغیر معتدل رویوں کو بدلنا ہو گا،پیرمظہر سعید
ہائیڈرل پاورپراجیکٹ جیسے منصوبوں سے خطہ میں خوشحالی آئے گی۔سیاح ریاستی مہمان اور اللہ کی رحمت ہوتے ہیں ۔ ہفتہ کے روز دورہ پر نیلم پہنچ گئے ۔ ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ ، دورایاں میں تجارتی مرکز کا افتتاح کیا ۔ نیلم پہنچنے پران کا پُرتپاک استقبال ، مالے ڈال کر خوش آمدید کیاگیا ۔
یہ بھی پڑھیں:جے شنکر سن لو ! اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں، وزیراطلاعات پیر مظہر شاہ کی دھمکی
دورے کے دوران اے ڈی پی سے شروع کیے جانے والے منصوبہ جات،ڈولی،فٹ پاتھ،سڑک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا ۔ شہریوں کے مسائل سنے اور متعدد کا موقع پر حل کرنے کے احکامات صادر فرمائے ۔ دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ معاونین خصوصی سردار نوشاد،مفتی عبیدالر حمٰن،راجہ وقاص کے علاوہ معاون سٹاف ہمراہ تھا –