ایل اوسی کراس کرنے والا نوجوان بھارتی حکام نے واپس کردیا

راولاکوٹ: غلطی سے ایل او سی کراس کرنے والے نوجوان کو بھارتی حکام نے واپس آزاد کشمیرانتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ورثاء کا پاکستانی حکام ،اداروں سے اظہار تشکر

تفصیلات کے مطابق یاسر فیض کچھ روز قبل غلطی سے ایل او سی  کراس کرکے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوگیا تھاجسے جمعۃ المبارک کو شام گئے تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر بھارتی حکام نے پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔

یاسر فیض کے خاندان نے یاسرکی واپسی کیلئے حکومت پاکستان، اداروں سے مداخلت کی اپیل کی تھی۔یاسر فیض کی حوالگی کے موقع پر فوجی حکام،سول انتظامیہ سمیت ورثاء بھی موجود تھے۔

نوجوان تیتری نوٹ کے علاقہ نوٹ ناڑی کے رہائشی چوہدری فیض اکبر کا بیٹا ہے ، خاندانی ذرائع کے یاسرفیض ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اسے ایل اوسی کراس کرنے کے دو دن قبل معائنہ کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال ہسپتال بھی لے جایا گیا تھا۔

یاسر فیض کےورثاء نے یاسر فیض کی واپسی پر پاکستان، بھارت کے حکام ،انتظامیہ،متحرک اداروں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیاہے۔

Scroll to Top