بیرسٹر سلطان

LOCکے دونوں جانب بسنے والے کشمیری ایک جسم اور ایک جان ہیں : صدر بیرسٹر سلطان محمود

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 13 جولائی کشمیریوں کی سیاسی آزادی کی جدوجہد میں تاریخی اہمیت کا حامل دن ہے۔

یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں صدرریاست نے کہا کہ 1931 کے دن دی گئی قربانیاں آزادی اور انصاف کی جدوجہد میں کشمیریوں کے لیے روشنی کی کرن کا کام کرتی ہیں ۔

صدر آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کے شہداء نے جو آزادی کی مشعل روشن کی تھی اسے بجھنے نہیں دیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف فتح پاکستان کے مضبوط ارادے،دفاعی صلاحیت اور دانشمندانہ قیادت کا واضح ثبوت تھا،بیرسٹر سلطان

کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں کو سراہتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے خون سے آزادی کی شمع کو روشن رکھا ہوا ہے ۔

کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی ہر طرح کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام ان کی منصفانہ جدوجہد میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سلطان محمود کی زیرصدارت فارورڈ بلاک کا اہم اجلاس، مشترکہ لائحہ عمل جلد طے کرنے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں جانب رہنے والے کشمیری ایک دوسرے کے لیے ایک جسم اورایک جان کی مانند ہیں ۔ صدربیرسٹرسلطان نے کہا کہ  ہم انہیں اپنے جسم کا ایک حصہ اور پارسل سمجھتے ہیں ۔

انہوں نے  کہا کہ کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت کشمیر کی تحریک آزادی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی  ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ کشمیریوں کی قربانیوں نے کشمیر کو بین الاقوامی  سطح پر مرکزی سٹیج پر لایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سردار امجد یوسف کا تگڑا وار، ممتاز سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل

Scroll to Top