کراچی(کشمیر ڈیجیٹل) سونے کے خریداروں کیلئے بری خبرآگئی، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 944 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار13 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 356 ڈالر ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا۔ اور جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
بھارت کو دفاعی محاذ پر بڑادھچکا، برازیلین حکومت کا آکاش میزائل ڈیل سے انکار