جہلم ویلی:وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے گوہر آباد کے کلائوڈ برسٹ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، انتظامیہ کی طرف سے وزیر حکومت کو بحالی کاموں پر بریفنگ دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی خان چغتائی نے جمعہ کے روز گوہر آباد کے کلائوڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔
دورے کے دوران وزیر تعلیم کے ہمراہ چیف انجینئر شاہرات ندیم مغل، ناظم شاہرات کاشف گردیزی اور مہتمم شاہرات ذیشان ممتاز بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دیوان چغتائی کو سیاسی دھچکا: ضلع کونسل ممبر چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی میں شامل
متعلقہ افسران نے وزیر تعلیم کو متاثرہ سڑکوں، پلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی موجودہ صورتحال اور بحالی کے لیے بنائی گئی ابتدائی منصوبہ بندی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی نے موقع پر موجود فیلڈ اسٹاف اور محکمہ شاہرات کی جانب سے فوری ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام افسران و عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متاثرہ علاقوں کی جلد از جلد بحالی کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائیگی تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ شاہرات ان ایکشن،بارش سے متاثرہ گوہرآباد کی رابطہ سڑکیں 6 گھنٹے میں بحال




