اسلام آباد:دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان شاہینز کے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
انگلینڈ کے خلاف 2 تین روزہ اور 3 ون ڈے میچز کیلئے پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیاگیا، سعود شکیل اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔
پاکستان شاہینز کی ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کریگی۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025 : پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا
پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم ، حیدر علی،معاذ صداقت ، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلمان ، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد ، عمیر بن یوسف ،وکٹ کیپر روحیل نذیر، ساجد خان ، شاہد عزیز، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔
Pakistan Shaheens squad announced for England tour from 17 July to 6 August 🚨@saudshak will lead the 18-member side for the two three-day and three 50-over matches ©️🏏
More details ➡️ https://t.co/7TC6IrZipc#PAKvENG pic.twitter.com/yB4w4bKvRX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 11, 2025
سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔