کراچی،لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)لاہور ، کراچی ، اسلام آباد سمیت پاکستان کی مختلف مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں سینکڑوں روپے اضافہ، صارفین سرپکڑ کر بیٹھ گئے۔
ذرائع کے مطابق عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 57ہزار روپے کی سطح پرپہنچ گئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 345ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2300 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 57ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 971روپے بڑھ کر 3لاکھ 6ہزار 069روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ: آزاد کشمیر میں تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا