عمران پزیر

حلقہ 7 لیپہ ویلی کل بھی عمران خان کا تھا آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا:عمران پزیر

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)صدر پی ٹی آئی ضلع جہلم ویلی آزاد کشمیر صاحبزادہ عمران پزیر نے کہا ہے کہ حلقہ 7 لیپہ ویلی کل بھی عمران خان کا تھا آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے حلقہ 7 لیپہ ویلی کے نو منتخب صدر پی ٹی آئی عامر چغتائی جنرل سیکرٹری ی ثاقب ظہیر چوہدری و جملہ تنظیمی عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ سات جہلم ویلی آزاد کشمیر کا واحد حلقہ ہے جس نے گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے اُمیدوار اسمبلی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف آزاد کشمیر کا ہٹیاں بالا میں اجلاس، حلقہ سات کی تنظیم مکمل، انتخابی مہم کا اعلان

اس وقت کے وزیراعظم کے مقابلے میں بھاری اکثریت سے جتایا لیکن افسوس کہ عمران خان کے نام پر ووٹ لیکر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہی دھوکہ کیاگیا ۔ عمران پزیر نے کہا کہ بعض سیاسی لیڈروں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور منحرف ہو ئے جس سے حلقہ کے لوگوں کے ووٹ کی بے توقیری ہوئی ۔

ہمارے سر شرم سے جھک گئے عمران پزیر نے کہا ہے کہ وہ حلقہ کی تنظیم کے نو منتخب عہدیداران سے توقع رکھتے ہیں کہ تمام عہدیداران عمران خان کے نظریہ کو لے کر آگے بڑھیں گے اور ایک مرتبہ پھر حلقہ سات سے عمران خان کے امیدوار کو آمدہ الیکشن میں کامیاب کروا کر ثابت کر یں گے کہ حلقہ سات لیپہ ویلی کل بھی عمران خان کا تھا آج بھی ہے اور آنے والے وقت میں بھی بانی پارٹی کا رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے غداری کرنے والوں کا بھیانک انجام ہو گا اور عوام ووٹ کی طاقت سے غداری کا بدلہ لیں گے عمران پزیر نے کہا کہ عمران خان کی رہا ئی کیلئے جو تحریک شروع ہونے جا رہی ہے اس میں جہلم ویلی سب سے بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی ۔ عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد پر فقیدالمثال استقبال کر یں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک تیز کرنے کا فیصلہ

انہوں نے مزیدکہا کہ عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد کا سن کر موجودہ فارم 47کی ناجائز حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں یہ زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکے گی ۔ انشاءاللہ جلد پاکستان میں حقیقی آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے پی ٹی آئی کارکنان اتفاق اور اتحاد سے منظم رہ کر آگے بڑھیں ۔

Scroll to Top