جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عنصر پیرزادہ کی زیر صدارت تحریک انصاف حلقہ سات کا ایک اہم اجلاس ہٹیاں بالا میں منعقد ہوا، جس میں حلقہ سات کی تنظیم کو مکمل کرنے، یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر پارٹی ڈھانچے کو فعال بنانے اور عمران خان کی رہائی کی تحریک میں بھرپور عوامی موبلائزیشن کے ایجنڈے پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے نائب صدر سید ذیشان حیدر نے خصوصی شرکت کی، جب کہ حلقہ سات کی تمام یونین کونسلز سے پارٹی ورکرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اجلاس کے دوران حلقہ سات کی تنظیم کے اعلان کے ساتھ عنصر پیرزادہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ڈور ٹو ڈور مہم شروع کی جائے گی اور منظم طریقے سے تمام تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کیا جائے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عنصر پیرزادہ، سید ذیشان حیدر کاظمی، علی قمر اعوان، صاحبزادہ عمران پزیر، کامران کنول کیانی، غلام اللہ اعوان ایڈووکیٹ، زین گیلانی، شبیر شاہین مغل، عامر چغتائی، کلیم عباس کاظمی، عامر روشن اعوان انقلابی، ثاقب ظہیر، قرات العین خان، مدثر کھوکھر، ملک یاسر و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ تحریک انصاف حلقہ سات میں بھرپور الیکشن لڑے گی اور پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں کا عوام کڑا احتساب کریں گے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جن افراد نے پارٹی ٹکٹ پر منتخب ہو کر اسمبلی میں جا کر پیٹھ میں چھرا گھونپا، وہ عوام کے سامنے جواب دہ ہوں گے۔ مقررین نے کہا کہ تنظیمی امور کو میرٹ پر مکمل کیا جائے گا اور عمران خان کے نظریات پر استقامت سے چلنے کا عزم دہرایا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عنصر پیرزادہ نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر متحد ہے، عمران خان سے یہاں کے عوام دلی محبت کرتے ہیں اور ان شاءاللہ جلد حلقہ نمبر سات میں بڑے شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والے دنوں میں مخالفین کی مزید “وکٹیں” گریں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ سے نہ ماضی میں گھبرائے نہ آئندہ گھبرائیں گے۔ کرپٹ، موروثی اور عوام دشمن نظام کا خاتمہ اب جہلم ویلی سے ہوگا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حالیہ سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ جو لوگ عمران خان سے بے وفائی کرتے ہیں وہ عبرتناک سیاسی انجام سے دوچار ہوتے ہیں۔ عوام باشعور ہو چکے ہیں اور اب نظریاتی سیاست، انصاف اور میرٹ کی بالادستی ہی آزاد کشمیر کا مستقبل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک کپ پودینہ چائے سے دماغ کی کارکردگی بڑھائیں! نئی تحقیق نے سب کو حیران کر دیا
اجلاس میں شریک افراد میں کامران کنول کیانی، قرات العین خان، محمد عمران پزیر، علی قمر اعوان، غلام اللہ اعوان ایڈووکیٹ، شبیر شاہین مغل، عامر چغتائی، کلیم عباس کاظمی، مرزا خرم نزیر، شاہد حمید عباسی، مقبول پیر، اخوانزادہ عفاص اعوان، عامر روشن اعوان، بلال شیخ، یوسف مغل، تنویر اعوان، چوہدری ثاقب، شریف میر، محمد ارشد مغل، ثاقب ظہیر، خاور چغتائی، محمد سفیر، شاہد محمود کیانی، قدوس میر، سید دانش بخاری، نذیر شیخ، سفیر چک، ملک یاسر، سید ذوالقرنین کاظمی، حمزہ میر، قاضی شاہد حمید، ذیشان چغتائی، عبدالرشید، احمد امین، جاوید گجر، ہارون اشرف، مظہر رزاق لون، محمد شریف میر، بلال روشن، طاہر رحمان اعوان، معاد عنایت اعوان، محمد نبیل، محمد مقبول، محمد اشفاق مغل، شیراز احمد کیانی، سید ذین گیلانی، بنارس کیانی، وکالت عزیز کھوکھر و دیگر شامل تھے۔